جنوبی افریقہ میں ٹریفک حادثہ،10 افراد ہلاک،30زخمی

جنوبی افریقہ میں ٹریفک حادثہ،10 افراد ہلاک،30زخمی

فایل فوٹو ۔۔۔

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں ٹریفک حادثے میں 10افراد ہلاک جب کہ 30زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں کم از کم10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کیپ ٹان سے مشرقی کیپ کے طرف سفر کرنے والی ایک مسافر بس الٹ گئی۔

بیوفورٹ ویسٹ نامی شہر سے لگ بھگ 50 کلومیٹر دور پیش آنے والے اس حادثے میں30 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ پایا اور یوں بس اپنا توازن کھو کر الٹ پڑی۔ جنوبی افریقہ میں روڈ سیفٹی کی صورتحال کافی خراب مانی جاتی ہے۔ وہاں پچھلے سال ایسے حادثات میں 14 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔