کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار
کیپشن: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار اور سہانا ہو گیا ہے۔ آج صبح سویرے سے ہی کراچی کے علاقے ملیر، شیر شاہ، لسبیلہ، گلشن اور گلستان جوہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار اور سہانا ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور مختلف علاقوں میں مزید بوندا باندی کی بھی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے جب کہ سمندری ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہیں ہیں۔ محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، مالاکنڈ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں، کہیں بارش کی توقع ہے جب کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔