پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں حادثے کا شکار ، ایک جوان شہید

پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں حادثے کا شکار ، ایک جوان شہید
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں حادثے کا شکار ہو گیاہے جس میں عملے کا ایک رکن شہید ہو گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی آپریشن پرواز پر تھا جو کہ بحرہ عرب میں حادثے کا شکار ہو گیاہے جس کے باعث عملے کا ایک رکن شہید ہو گیاہے جس کے بعد امداد ی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں۔

ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کی تعداد کے حوالے سے اور ہیلی کاپٹر کے ماڈل کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔