آرمی کیڈٹس کے ساتھ فاسٹ باﺅلر حسن علی کی سیلفی وائرل

آرمی کیڈٹس کے ساتھ فاسٹ باﺅلر حسن علی کی سیلفی وائرل
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ایبٹ آباد:ایشیا کرکٹ کپ کیلئے لگائے گئے فٹنس کیمپ میں مصروف پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز کاکول اکیڈمی میں کیڈٹس کے ساتھ گزارا اور اس موقع پر حسن علی کی پاک آرمی کے کیڈٹس کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی فزیکل ٹریننگ سکول ایبٹ آباد میں جاری قومی کرکٹرز کے فٹنس کیمپ کے دوران حسن علی نے وہاں موجود آرمی کیڈٹس کے ساتھ ایک سیلفی بنائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیلفی شیئر کرتے ہوئے حسن علی نے لکھا کہ ”پاکستان آرمی کے نوجوانوں کے ساتھ سیلفی بنانے کا موقع ملا، آپ سب دوستوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی، اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی قوم کی حفاظت کیلئے اور زیادہ طاقت عطا فرمائے۔ “حسن علی کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے جبکہ پیسر سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتے ہیں۔

b971a6845607705ce8111323b728ebf5


خیال رہے کہ قومی کرکٹرز تین روزہ کیمپ کیلئے آرمی ٹریننگ سینٹر ایبٹ آباد میں موجود ہیں، جہاں آرمی ٹرینرز ان کی جسمانی فٹنس بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، پلیئرز رننگ کے علاوہ تیر اندازی اور ماو¿نٹین سائیکلنگ بھی کر رہے ہیں جبکہ ان کی ذہنی استعداد کو بڑھانے کیلئے لیکچرز بھی دیئے جا رہے ہیں۔