'بھارت نے لوئر کلنئی اورپکل ڈل پاور ہاؤسز پر پاکستان کے اعتراضات تسلیم کر لیے'

'بھارت نے لوئر کلنئی اورپکل ڈل پاور ہاؤسز پر پاکستان کے اعتراضات تسلیم کر لیے'
کیپشن: پاکستانی آبی ماہرین کا 2 رکنی وفد ستمبر میں بھارت کا دورہ کرے گا۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ ریڈیو پاکستان

لاہور: بھارت نے لوئرکلنئی اورپکل ڈل پاور ہاؤسز پر پاکستان کے اعتراضات تسلیم کر لیے ہیں اور اب پاکستانی آبی ماہرین کا 2 رکنی وفد ستمبر میں بھارت کا دورہ کرے گا۔

پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن کے 2 روزہ باہمی مذاکرات میں پاکستان نے ٹھوس موقف پیش کیا اور لوئر کلنئی اور پکل ڈل پاور ہاؤسز پر بھارتی انڈس واٹرکمیشن حکام کے سامنےاعتراضات رکھے۔

                

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی انڈس واٹرکمیشن کے 9 رکنی وفد نے نئی دلی روانگی سے قبل اپنی متعلقہ وزارتوں سے رجوع کے بعد جوائنٹ ڈیکلیریشن پردستخط کر دیے ہیں۔

ڈیکلیریشن پر دستخط تقریب میں بھارتی انڈس واٹرکمشنر پی کے سکسینا اور پاکستانی واٹر کمشنر مہر علی شاہ موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی آبی ماہرین کا 2 رکنی وفد ستمبر میں بھارت کا دورہ کرے گا جس کے دوران وہ دونوں متنازع پاور ہاوسز کا معائنہ کرے گا۔