پاکستان خطے میں امن و سلامتی کیلئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہا ہے، آرمی چیف

پاکستان خطے میں امن و سلامتی کیلئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہا ہے، آرمی چیف
کیپشن: ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے لیئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے لئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے خطے میں تنازعات کی روک تھام میں پاکستانی کوششوں کو سراہا۔