وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی کا اشتہار جاری کر دیا گیا

وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی کا اشتہار جاری کر دیا گیا
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں موجود گاڑیوں کی نیلامی کا اشہار جاری کر دیا گیا ۔ ابتدائی طور پر تینتیس (33)گاڑیوں کی نیلامی کا اشتہار جاری کیا گیا ۔

ان گاڑیوں میں آٹھ بی ایم ڈبلیو، چار ، مرسیڈیزبنز، ٹیوٹا، ہنڈولا اور سوزوکی کی تین ٖگاڑیاں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق باقی گاڑیاں کابینہ ڈویژن کے کنٹرول میں ہیں جو غیر ملکی مہمانوں کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ماضی میں سارک کانفرنس اور ڈونر کانفرنس کے لیے بھاری رقوم پر کرائے پر گاڑیاں لی گئیں تھیں۔

ان گاڑیوں کی نیلامی وزیراعظم ہاؤس میں 17 ستمبر بروز پیر صبح 10 بجے  ہو گی ۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے وزیراعظم بنتے ہی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کو نیلامی کیلئے پیش کریں گے اور اس سے جو آمدن ہو گی وہ قومی خزانے میں جائے گی ۔