گاڑی چلانے کے بعد سعودی خواتین کو جہاز اڑانے کی بھی اجازت

گاڑی چلانے کے بعد سعودی خواتین کو جہاز اڑانے کی بھی اجازت

جدہ:پانچ خواتین کو پائلٹ کا لائسنس جاری کردیا گیا,سعودی عرب میں جہاں پہلی مرتبہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی گئی تھی، اب وہیں 5 خواتین کو پائلٹ کا لائسنس جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق،سعودی عرب کی ایویشن ایشن اتھارٹی دی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے 5 خواتین کو پائلٹ کے لائسنس جاری کردیے۔جن پانچ خواتین کو لائسنس جاری کیے گئے، وہ سعودی عرب کی ایئر لائن میں بطور کیپٹن خدمات سر انجام دیں گی۔یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ساتھ اتنی خواتین کو پائلٹ کے لائسنس کا اجرا کیا گیا-خواتین کو جی اے سی اے کے خواتین کی خود مختاری پروگرام کے تحت لائسنس دیے گئے۔

سعودی ایوی ایشن نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائیزیشن کے مقاصد پر عمل کرتے ہوئے خواتین کو خود مختاری دینے کے لیے پہلے ہی متعدد شعبوں میں انہیں بھرتی کر رکھا ہے۔حال ہی میں سعودی ایوی ایشن نے درجنوں خواتین کو مختلف شعبوں میں نوکریاں بھی فراہم کی ہیں۔خیال رہے کہ پہلی مرتبہ سعودی خاتون کو 4 سال قبل 2014 میں جہاز اڑانے کا لائسنس جاری کیا گیا تھا۔حناد الہندی کو 35 سال کی عمر میں اپریل 2014 میں لائسنس جاری کیا گیا تھا۔یہ دوسرا موقع ہے کہ خواتین کو سعودی حکام کی جانب سے جہاز اڑانے کا باقاعدہ لائسنس جاری کیا گیا ہے-

تاہم حکام نے یہ نہیں بتایا کہ خواتین کس ایئر لائن میں خدمات انجام دیں گی-