ہیلی کاپٹر کا سفر اس لیے کیا تا کہ عوام کو تکلیف نہ ہو ، عمران خان

ہیلی کاپٹر کا سفر اس لیے کیا تا کہ عوام کو تکلیف نہ ہو ، عمران خان
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ عوام کو زحمت سے بچانے کیلئے بنی گالہ تک ہیلی کاپٹر سے سفر کرتا ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے مختلف امور پر بات چیت کی۔ وزیراعظم کا کہناتھا کہ پاکستان میں کوئی سفارش نہیں چلے گی، سب کا بلاامتیازاحتساب ہوگا ۔ انہوں نےصدارتی انتخابات کے حوالے سے سوال پر  کہا کہ اپوزیشن کمزور ہے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ، پاکستان کوفائدہ ہواتوغیرملکی دورہ کروں گا۔

ملاقات میں عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کھل کر حمایت کی ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بہت دلیر آدمی ہیں، تنقید ضرور کریں، گھبراتا نہیں بلکہ تنقید سے ہی مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کو کام کے لیے 3 ماہ کا وقت دیں پھر کھل کر تنقید کریں۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ چیئرمین نیب کوکہا ہے بلاامتیاز احتساب کیا جائے ، چیئرمین نیب کوکہا حکومتی رکن بھی کرپشن میں ملوث ہوتوکارروائی کریں ۔ ان کا کہناتھا کہ تنقیدضرور کریں،گھبراتانہیں مسائل حل کرنے میں مددملتی ہے۔

عمران خان نے سنیئر صحافیوں کو کہا کہ پہلے تین مہینے کا وقت دیا جائے اس کے بعد کھل کر تنقید کر لی جائے ۔انہوں نے کہا کہ 3 ماہ کے اندر واضح تبدیلی نظر آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ مثبت  تنقید ضرور کریں کیونکہ اس سے غلطیوں کی نشاندہی ہوتی ہے ۔