شہریار آفریدی نے وزیر مملکت برائے داخلہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

 شہریار آفریدی نے وزیر مملکت برائے داخلہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں ایک وزیر کا اضافہ ہوگیا اور شہریار آفریدی نے وزیر مملکت برائے داخلہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔وزیراعظم عمران خان کی کابینہ 16 وزرا اور 5 مشیروں پر مشتمل ہیں جن میں ایک وزیر کاا ضافہ ہوا ہے جس کے بعد کابینہ کا حجم 22 رکنی ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے گزشتہ دنوں وزارتِ داخلہ کے امور دیکھنے کے لیے شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ مقرر کیا تھا جنہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ایوان صدر میں حلف برداری کی سادہ تقریب ہوئی جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے شہریار آفریدی سے حلف لیا جب کہ تقریب میں وزرا بھی موجود تھے۔شہریار آفریدی کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کی کابینہ میں وزراء کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ 


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزارت داخلہ حکام نے وزیراعظم کو داخلہ امور پر بریفنگ دی تھی جب کہ بریفنگ میں شہریار آفریدی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

عمران خان کی کابینہ میں اضافہ !

اب کتنے وزیر ہو گئے ہیں جانیئے