پاکستان ریلوے کا سیالکوٹ ، سمبڑیال ، وزیر آباد ریلوے سیکشن پر راولپنڈی ایکسپرس چلانے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کا سیالکوٹ ، سمبڑیال ، وزیر آباد ریلوے سیکشن پر راولپنڈی ایکسپرس چلانے کا فیصلہ

سیالکوٹ: پاکستان ریلوے نے 9 سال بعد سیالکوٹ ، سمبڑیال ، وزیر آباد ریلوے سیکشن پر 15 ستمبر سے راولپنڈی ایکسپرس چلانے کا فیصلہ کیا ہے-

تفصیلات کے مطابق،ریلوے حکام نے بتایا کہ راولپنڈی ایکسپرس ریل کار سیالکوٹ سے براستہ سمبڑیال وزیر آباد مسافروں کو لے کر پنڈی جاتی تھی تاہم 9 سال قبل اس کو بند کر دیا گیا ، تاہم نئی حکومت آنے کے بعد انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ راولپنڈی ایکسپرس کو 15 ستمبر سے بحال کر دیا جائے گا اور راولپنڈی ایکسپرس ریل کار کے ساتھ مسافروں کی سہولت کیلئے 7 بوگیاں لگائی جائیں گئیں -

راولپنڈی ایکسپرس سیالکوٹ سے صبح روزانہ 6 بجے روانہ ہو گی جو صبح 6:30بجے ریلوے اسٹیشن سمبڑیال پہنچے گی جبکہ راولپنڈی ایکسپرس پنڈی سے 3 بجے دوپہر مسافروں کو لے کر سیالکوٹ کیلئے روانہ ہو گئی جو سمبڑیال ریلوے اسٹیشن پر شام 7:30 بجے پہنچے گی اور بعدازاں سیالکوٹ روانہ ہو جائیگی۔