پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12سے ہوگا۔/ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کااعلان کر دیا ، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12سے ہوگا۔

 حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ،وفاقی حکومت نے پٹرو ل کی قیمت میں 2روپے 41 پیسے فی لٹرکمی کا اعلان کر دیا ۔ہائی اسپیڈ ڈیزل 6روپے 35 پیسے فی لٹرسستا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 46 پیسے فی لٹرکمی کردی گئی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہو گا۔

پیٹرول کی نئی قیمت کم ہوکر 92روپے 83 پیسے ہوگئی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37پیسے کمی کے بعدہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کم ہوکر 106 روپے 57 پیسے ہو گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت  میں 46 پیسے کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 83 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 59پیسے کیساتھ 75 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اگست کے مہینے کے لیے نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔جولائی کے ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا تاہم بعد میں حکومت نے ٹیکس میں کمی کردی اور جولائی میں پیٹرول 95 روپے 24 پیسے میں دستیاب رہا۔