پی آئی اے کا وی آئی پی پروٹوکول کے خاتمے کا اعلان

پی آئی اے کا وی آئی پی پروٹوکول کے خاتمے کا اعلان
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: ایف آئی اے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے بھی مسافروں کو پروٹوکول نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے کا کہنا تھا کہ تمام مسافر ہمارے لیے برابر اہمیت کے حامل ہیں۔

پی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام مسافر ہمارے لیے برابر اہمیت کے حامل ہیں۔قومی ایئر لائن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ایک تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس پر ’نو پروٹوکول نو سیٹ بلاکنگ‘ کے الفاظ تحریر ہیں۔

857bbd79beb9f93566413a548f08988d

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ملک سے وی آئی پی کلچر ختم کرنے اور پروٹوکول نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ چند روز قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے بھی جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ایئرپورٹ پر کسی بھی شخصیت کو پروٹوکول نہیں دیا جائے گا۔