گوجرانوالہ: جشن آزادی سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل محمد افضل نے جیت لیا

گوجرانوالہ: جشن آزادی سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل محمد افضل نے جیت لیا
image by facebook

گوجرانوالہ:گوجرانوالہ میں جشن آزادی سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل محمد افضل نے جیت لیا۔ چمپئن شپ میں ضلع بھر سے 64 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔


گوجرانوالہ میں کھیلی جانے والی سنوکر چمپئین شپ میں ضلع بھر سے 64 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تاہم چیمپین شپ کا فائنل محمد افضل اور حافظ حسن کے درمیان کھیلا گیا۔ سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کے بعد محمد افضل نے حافظ حسن کو دو کے مقابلے میں تین فریم سے ہرا کا چمپئین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

چمپئین شپ میں کھلاڑیوں کے دلچسپ انداز اور جیتنے کے جذبے نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے جبکہ منتظمین نے مستقبل میں آل پاکستان ٹورنامنٹ کرانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

چیمپین شپ کے اختتام پر بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے لاکھوں روپے کے نقد انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔