کراچی:سونے کی قیمت مزید کم ہو گئی، فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہو گیا۔
سندھ صرافہ مارکیٹ کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی کر دی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 88 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 76 ہزار 132 روپے آ گئی۔
یادر ہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی۔ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کم ہوئے تھے۔