او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار

او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار
کیپشن: Image Source: OIC Twitter Account

اسلام آباد: او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

 

او آئی سی کے مطابق ,  مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیلی بھارت کا یکطرفہ اقدام ہے۔ یو این کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کی خصوصی حیثیت تسلیم کرتے ہیں۔

 

عالمی تنظیم نے کہا  کہ او آئی سی یقین رکھتی ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل یو این قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے، او آئی سی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

 

او آئی سی نے کہا ہے  کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ، موبائل فون، لینڈ لائن سمیت دیگر سہولیات کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

 

مسئلہ کشمیر  پاکستان اور بھارت  مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ یہ مذاکرات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئیں۔ مذاکرات کے ذریعے ہی خطے میں امن و استحکام قائم رہ سکتا ہے۔