پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
کیپشن: Image Source : Twitter

اسلام آباد :مہنگائی سے پریشان عوام کو حکومت نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4روپے 59پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی ،ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 33پیسے فی لٹر ،مٹی کے تیل میں 4روپے 27پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 113روپے 24پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ،ڈیزل کی نئی قیمت 127روپے 14پیسے ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99روپے 57پیسے ،لائٹ ڈیزل 91روپے 89پیسے میں فروخت ہو گا ،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا۔