محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ،یوم عاشور 10ستمبر کو ہو گا

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ،یوم عاشور 10ستمبر کو ہو گا

اسلام آباد:محرم الحرام کا چاند نظر آگیا جس کے ساتھ ہی نئے ہجری سال 1441کا آغاز ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی رویت کے حوالے سے آگاہ کر دیا ،جس کے مطابق پاکستان میں یکم محرم الحرام یکم ستمبر کو جبکہ یوم عاشور 10ستمبر بروز منگل کو ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، ملائیشیا وغیرہ میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا تھا