متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی بائیکاٹ کا قانون منسوخ

متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی بائیکاٹ کا قانون منسوخ

ابو ظہبی:خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کے اعلان کے بعد صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے موجود قانون منسوخ کرتے ہوئے صہیونی ریاست کی تمام مصنوعات کو قانونی قرار دیدیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق امارات کے ولی عہد اور سربراہ مملکت خلیفہ بن زاید آل نہیان نے گذشتہ روز قانون مجریہ 1972 کو منسوخ قرار دیا۔ اس قانون میں اسرائیلی ریاست کی تمام مصنوعات کے استعمال کو امارات کی سرزمین پر غیرقانونی قرار دیا گیا تھا۔نئے حکم نامے میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے قانون کو منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ امارات کی سرزمین پر اسرائیلی مصنوعات کو قانونی قرار دیا ہے۔

یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے اعلانات کے بعد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 13 اگست 2020 کو متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ  صہیونی ریاست کے ساتھ امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ جلد ہی دونوںملکوں کے درمیان باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔