رمیز راجہ کو چیئرمین بنانا درست نہیں، انہوں نے بگ تھری کی بھرپور حمایت کی تھی: سرفراز نواز

رمیز راجہ کو چیئرمین بنانا درست نہیں، انہوں نے بگ تھری کی بھرپور حمایت کی تھی: سرفراز نواز
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے رمیز راجہ کو پر بھارت نواز ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بگ تھری منصوبے میں بھارت کی بھرپور حمایت کی تھی۔ 
سرفراز نواز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین بنائے جانے کے فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نواز رمیز راجہ کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنانا کسی طور پر بھی درست نہیں ہو گا کیونکہ انہوں نے بگ تھری منصوبے میں بھارت کی بھرپور حمایت کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ احسان مانی کو بطور چیئرمین عمران خان کی بات مانتے ہوئے ورلڈ کپ تک اپنے عہدے پر کام کرنا چاہئے تھا لیکن ان کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی گئی تو ماجد خان، سلیم الطاف، ظہیر عباس کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کیلئے موزوں امیدوار ہیں۔