عمران خان اور عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد لائیں تو جمہوریت بحال ہوسکتی ہے: بلاول

عمران خان اور عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد لائیں تو جمہوریت بحال ہوسکتی ہے: بلاول
سورس: فائل فوٹو

کشمور : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر حملہ کر رہی ہے۔ میڈیا پر پابندیوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔میڈیا اتھارٹی کو مسترد کرتے ہیں۔

کشمور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی میڈیا کے حق میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں آواز اٹھائے گی ۔ حکومت میڈیا آرڈیننس کو قانون کی شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ صاف شفاف انتخابات جلد کرائے جائیں ۔ پیپلز پارٹی انتخابات کے لیے تیار ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا استعفوں کے بغیر لانگ مارچ نہیں بنتا ۔ امید ہے پی ڈی ایم نے اب لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے تو پہلے استعفے بھی دے گی۔ لانگ مارچ کا اعلان اور تیاری پہلے بھی ہوئی تھی ۔ روز لانگ مارچ کے اعلان سے نقصان ہوتا ہے۔ عمران خان اور عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد لائیں تو جمہوریت بحال ہوسکتی ہے۔