کراچی میں منشیات فروشی کے اڈوں کی سرپرست پولیس نکلی

کراچی میں منشیات فروشی کے اڈوں کی سرپرست پولیس نکلی
سورس: فائل فوٹو

کراچی : شہر قائد میں منشیات فروشی کے 363 اڈے پولیس کی سرپرستی میں چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سندھ پولیس کی اسپیشل برانچ کی رپورٹ میں کراچی پولیس کے 100 سے زائد افسران واہلکاروں پر منشیات فروشوں سے بھتہ لینے اور منشیات کے اڈوں کی سرپرستی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

  

رپورٹ کے مطابق  ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز سے لے کر نیچے تک  افسران و اہلکار  آنکھیں بندکرنےکے عوض بھاری رشوت لیتے ہیں۔

 کرپٹ پولیس افسران و اہلکاروں پر چرس، ہیروئن،افیون اور آئس بیچنے والوں سے بھتہ لینے کا الزام ہے ۔ 

  

اسپیشل برانچ کی تیار کردہ فہرست میں شامل افسران و اہلکار ضلع جنوبی سے 28 ، سٹی میں 42 کورنگی میں 15، ایسٹ میں 20، ملیر میں 4 ،ضلع سینٹرل میں 169 اور ضلع ویسٹ میں منشیات کے 87 اڈوں کو چلوانے کے لیے بھتہ وصول کرتے ہیں۔

اسپیشل برانچ نے منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے افسران و اہلکاروں کی فہرست تیارکرکے آئی جی سندھ کو ارسال کردی ہے۔