قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی طبیعت ناساز

قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی طبیعت ناساز
کیپشن: قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی طبیعت ناساز
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ہسپتال میں طبیعت ناساز ہو گئی۔ 

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 26 اگست کو ہسپتال لایا گیا تھا اور 28 اگست کو ملٹری ہسپتال کے کورون اوارڈ میں منتقل کیا گیا تاہم اب ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ہسپتال میں طبیعت ناساز ہو گئی۔

پاکستانی سائسندان ہندوستان کے شہر بھوپال میں ایک اردو بولنے والے پشتون گھرانے میں پیدا ہوئے۔ عبد القدیر خان پندرہ برس یورپ میں رہنے کے دوران مغربی برلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی، ہالینڈ کی یونیورسٹی آف ڈیلفٹ اور بیلجیئم کی یونیورسٹی آف لیوؤن میں پڑھنے کے بعد 1976ء میں واپس پاکستان لوٹ آئےـ

عبد القدیر خان نے ہالینڈ سے ماسٹرز آف سائنس جبکہ بیلجیئم سے ڈاکٹریٹ آف انجینئری کی اسناد حاصل کرنے کے بعد 31 مئی 1976ء میں ذوالفقار علی بھٹو کی دعوت پر “انجینئری ریسرچ لیبارٹریز” کے پاکستانی ایٹمی پروگرام میں حصہ لیا۔ بعد ازاں اس ادارے کا نام صدر پاکستان جنرل محمد ضیا الحق نے یکم مئی 1981ء کو تبدیل کرکے ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز رکھ دیا۔ یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

ڈاکٹر عبد القدیر خان نے نومبر 2000ء میں ککسٹ نامی درسگاہ کی بنیاد رکھی۔ عبد القدیرخان وہ مایہ ناز سائنس دان ہیں جنہوں نے آٹھ سال کے انتہائی قلیل عرصہ میں انتھک محنت و لگن کے ساتھ ایٹمی پلانٹ نصب کر کے دنیا کے نامور نوبل انعام یافتہ سائنس دانوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔