ارباب غلام رحیم دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے سبب ہسپتال میں داخل

ارباب غلام رحیم دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے سبب ہسپتال میں داخل
کیپشن: ارباب غلام رحیم دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے سبب ہسپتال میں داخل
سورس: فوٹو/ سوشل میڈیا

کراچی: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سندھ ارباب غلام رحیم کو دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اور سابق وزیرِاعلٰی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اُن کو دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے سبب اہل خانہ ہسپتال لے کر پہنچے۔ ڈاکٹرز نے صحت کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے چند روز نگرانی میں‌ رکھنے اور آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

14559c8435ce2b300d5195dd58fcbe4c

آج اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے ہسپتال جا کر ڈاکٹر ارباب رحیم کی عیادت کی اور اُن کی خیریت بھی دریافت کی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو جولائی میں اپنا معاونِ خصوصی برائے سندھ مقرر کیا تھا۔ کابینہ ڈویژن نے ارباب غلام رحیم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں بتایا گیا تھا کہ ارباب غلام رحیم معاون خصوصی برائے سندھ افیئرز ہوں گے اور اُن کی تعیناتی اعزازی بنیاد پر ہو گی۔