عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی 

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈھائی بجے ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کرے گا جبکہ کیس کی سماعت اور عمران خان کی عدالت آمد کے پیش نظر ہائیکورٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت کے اندر اور باہر پولیس، ایف سی اور ٹریفک اہلکاروں کو تعینات کرنے کے علاوہ خارداریں تاریں بھی لگائی گئی ہیں۔ 
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرانے کیلئے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

مصنف کے بارے میں