سابق سوویت یونین کے صدر میخائل گورباچوف چل بسے

سابق سوویت یونین کے صدر میخائل گورباچوف چل بسے

ماسکو: سابق سوویت یونین کے پہلے اور آخری صدر میخائل گورباچوف 91 برس کی عمر میں چل بسے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق گوربا چوف طویل عرصے سے بیمارتھے اور بالآخر جان کی بازی ہار گئے۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ سرد جنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ وہ ریاست اورپارٹی کے اعلیٰ ترین عہدوں پرفائز رہے۔

گورباچوف نے سوویت یونین میں اصلاحات متعارف کرائیں جس کے تحت سوویت یونین میں سینسرشپ کا خاتمہ ہوا جبکہ انہوں نے نئی خارجہ پالیسی بھی بنائی۔ 

گورباچوف کی جانب سے کی گئیں اصلاحات کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں سوویت یونین کے خاتمے کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا گیا گیا جبکہ انہوں نے سوویت یونین ٹوٹنے کے معاہدے پردستخط کے بعد صدارت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

مصنف کے بارے میں