انٹربینک میں ڈالر مزید سستا

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا

لاہور: انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پروگرام کی بحالی کے بعد پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی کا رجحان ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد یہ 219 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرض پروگرام سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق قرض پروگرام میں جون 2023ءتک توسیع کی منظوری دیدی گئی ہے۔ 
آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کی قسط منظور کر لی گئی ہے جبکہ پاکستان کیلئے قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے 6 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں