کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 3 روپے 63 پیسے فی یونٹ سستی

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 3 روپے 63 پیسے فی یونٹ سستی

کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 3.63 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز منظور کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹرک کی جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی سماعت ہوئی اور کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے کمی کی تجویز پیش کی۔

کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ جولائی میں فیول پرائس میں کمی آئی، جولائی میں بارش کے باعث بجلی کی طلب گری تھی جس پر چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ ہمارے پاس تو اور اطلاعات ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں تو بہت لوڈشیڈنگ ہوئی تھی، ہم کے الیکٹرک کے صارفین سے پوچھتے ہیں۔ کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ جولائی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو 6 ارب 24 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) کے صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 63 پیسے کمی کی تجویز منظور کر لی۔ 

نیپرا میں کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی جس میں اپریل سے جون 2022ءکی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے کے الیکٹرک نے 14 روپے 53 پیسے کا اضافہ مانگا ہے۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ کیا یہ 14 روپے 53 پیسے اضافہ کراچی کے صارف دیں گے؟ جس پر نیپرا افسر نے بتایا کہ یہ اضافہ کے ای کے صارف نہیں حکومت سبسڈی میں ادا کرے گی۔

مصنف کے بارے میں