سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد

سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد

دبئی: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیاکپ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اتوار کو دبئی میں کھیلے گئے اعصاب شکن مقابلے میں دونوں ٹیمیں مقررہ اوورز تک 2,2 اوورز پیچھے رہیں تھیں جس پر میچ ریفری جیف کروو نے سزا کے طور پر دونوں کپتانوں کو فی اوور 20 فیصد میچ فیس جرمانہ کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا جس کے باعث معاملے کی باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ 
پاکستان مقررہ وقت تک 20 اوورز کرانے میں ناکام رہا تھا اور محض 17 اوورز ہی کراسکا تھا، نتیجتاً اسے بقیہ 3 اوورز میں پانچ فیلڈرز دائرے کے اندر رکھنے پڑے تھے 
اس میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارتی ٹیم نے 5 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ آل راؤنڈ پرفارمنس پر ہردیک پانڈیا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں