شہزادی ڈیانا کو بچھڑے 25 برس بیت گئے

شہزادی ڈیانا کو بچھڑے 25 برس بیت گئے

 لندن:  کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی شہزادی ڈیانا کو  دنیا سےرخصت ہوئے 25 برس بیت گئے، پرکشش شخصیت کی مالک برطانوی شہزادی کی یادیں آج بھی  مداحوں کے  دل و دماغ  میں نقش ہیں۔

 شہزادی ڈیانا 1 جولائی 1961 کو برطانیہ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ سے تعلیم حاصل کی،حسن کی ملکہ نے 29 جولائی 1981 کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس سے شادی کی۔

برطانوی شہزادہ چارلس سے منگنی کے بعدڈیانا کی شہرت کا سورج  طلوع ہوا، شادی سے شاہی سفر کا آغاز کیا ، برطانوی شہزادہ چارلس  اور لیڈی ڈیانا  کے گھر 2 بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی پیدائش ہوئی۔

شاہی جوڑے کی ازدواجی زندگی  کامیابی سے ہمکنار نہ ہو پائی اور   16 سال بعد اگست 1996 میں ان کی طلاق ہو گئی۔

ڈیانا کی عالمی سطح پر مقبولیت کا بڑا سبب ان کی خوبصورت شخصیت تھی جسکی وجہ سے  طلاق کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی،   طلاق کے بعدلیڈ ی ڈیانا نے فلاحی کاموں کی طرف بھرپور توجہ دی اور فلاحی کاموں کیلئے ہی پاکستان بھی آئیں۔ ان کی آمد  پاکستانیوں کے دلوں میں آج بھی نقش ہے ۔

 لیڈی ڈیانا کی زندگی کی طرح موت بھی پوری دنیا کیلئے سب سے بڑی خبر بن تھی ،لیڈی ڈیانا  31اگست 1997 کو    پیرس کے ایک  ہوٹل سے اپنے دوست دودی الفائد کے ساتھ روانہ ہوئیں لیکن راستے میں ہی ان کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا اور  اس حادثے میں انکی موت ہوگئی۔ 

حادثے میں شہزادی کےساتھ ان کے دوست بھی جان کی بازی ہار گئے۔