ایل پی جی صارفین کیلئے اچھی خبر

ایل پی جی صارفین کیلئے اچھی خبر

ایل پی جی کی قیمتوں میں 6 روپے 36 پیسے فی کلو کی کمی کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں 6 روپے 36 پیسے فی کلو کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 75 روپے 11 پیسے سستا ہو گیا،اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، نئی قیمت کا اطلاق ستمبر کے مہینے سےہو گا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق  ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق ستمبر کیلئے کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعدایل پی جی 211 روپے 55 پیسے فی کلو   میں فروخت کی جائے گی ۔،ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2ہزار 496 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔