دوہرے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

دوہرے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

 پتریاٹہ:  پنجاب پولیس نے  دوہرے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت نذیر کے نام سے ہوئی ہے، جس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زمین کے تنازعہ پر محمد اظہر اور محمد انور نامی دو افراد کو قتل کردیا تھا۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 02 ہفتے قبل تھانہ پتریاٹہ میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا اور ملزمان  کو گرفتار کرلیا ۔