اہم شخصیات دہشتگردوں کے نشانے پر ، معروف اینکر پرسن بھی شامل

اہم شخصیات دہشتگردوں کے نشانے پر ، معروف اینکر پرسن بھی شامل

کراچی میں اہم پولیس افسران اور اہم شخصیات کی جان کو خطرہ ، جس کے بعد حساس اداروں نے تھریٹ لیٹر جاری کردیا ہے ۔

حساس اداروں کی جانب سے جاری کیے گئے لیٹر میں ایس ایس پی راؤ انوار ، سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی مہدی عمران ،  آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر عقیل، پروفیسر تفسیر رضوی، حسین عباس رضوی ،ہیومین رائٹس کے جبران ناصر،ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت کے نام شامل ہیں جبکہ صفورہ گوٹھ میں حساس ادارے کے دفتر کو بھی نشانہ بنائے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے متعلقہ حکام سے ان شخصیات کو سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔