نوجوان کے شناختی کارڈ پر عمر 30 سال کی بجائے 130 درج

نوجوان کے شناختی کارڈ پر عمر 30 سال کی بجائے 130 درج

 پاکستان میں جہاں  پی آئی اے کی انتظامیہ کی بد انتظامی کو دیکھ کر باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کی بات ہوتی ہے وہیں پاکستان کے ایک اور سرکاری ادارہ  نادرا بھی اپنی ایسی خدمات سے  پاکستانیوں کو شناختی کارڈ کی سہولیات فراہم کررہا ہے ، کہ انسان کا سرگھوم جائے ۔ کبھی نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ میں گھر کا پتہ غلط لکھ دیا جاتا تو کبھی تصویر میں کوئی مسئلہ درپیش آجاتا ہے تو کبھی جنس ہی بدل دیتے ہیں ، مگر اس بار ایک تیس سالہ نوجوا ن کی عمر ہی بدل دی ، جس کے بعد اس کی عمر  130 سال  لکھ دی گئی ہے ۔ 

خانیوال میں نادرا نے  ایک اور کارنامہ سامنے آ یا ہے ،شںاختی کارڈ پر عمر 30 سال کی بجائے 130 درج کر دی گئی،غریب محنت کش شناختی کارڈ پر عمر ٹھیک کروانے کیلئے 6 ماہ سے نادرآفس کے چکر کاٹ رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں