نئے سال کا بڑا جشن 39 ممالک میں منایا جائے گا

نئے سال کا بڑا جشن 39 ممالک میں منایا جائے گا

نیوزی لینڈ میں نئے سال کا سورج سب سے پہلے روشنی بکھیرے گا سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا،اس کے بعد آسٹریلیا کا سڈنی ہاربر روشنیوں میں نہا جائے گا۔جاپان میں پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے نئے سال کا جشن شروع ہو جائے گا۔
روس، کوریا، چین اور یورپی ممالک میں بھی نئے سال کی آمد کی مناسبت سے مختلف تقریبات ہوں گی۔امریکا اور برطانیہ سمیت یورپ میں نئے سال کی تقریبات کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ فرانس میں 96 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں جبکہ جرمنی میں کنکریٹ کی رکاوٹیں بھی لگائی گئی ہیں۔