لاہور: پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر اوپنر امتیاز احمد انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر اوپنر امتیاز احمد انتقال کر گئے

لاہور:پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر اوپنر امتیاز احمد انتقال کر گئے۔  88 سال کی عمر پانے کے بعد سانس کی بیماری کے باعث سابق کپتان خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔
امتیاز احمد کو پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کی 1952 میں نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔  امتیاز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر تھے۔سابق کپتان نے 41 ٹیست میچ میں 29.28 کی اوسط سے 2079 رنز کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ، جس میں ان کی ڈبل سنچری سمیت تین سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ سابق وکٹ کیپر کو حکومت کی جانب سے 1966 میں پرائیڈ آف پرفامنس دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں