شاہ سلمان کی سر سے جڑی مصری بچیوں کی سرجری کی ہدایت

شاہ سلمان کی سر سے جڑی مصری بچیوں کی سرجری کی ہدایت

ریاض :خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مصر سے تعلق رکھنے والے سرسے جڑی بچیوں کی سرجری کےخصوصی انتطامات کی ہدایت کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سر سے جڑی بچیاں منی اور می مصری شہری اسلام صقر رمضان حسن کی بیٹیاں ہیں۔
انہیں حال ہی میں سرجری کے لیے سعودی عرب لایا گیا جہاں شاہ سلمان نے ریاض میں قائم شاہ عبدالعزیز میڈیکل کپلیکس میں ان کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے بعد سرجری کی ہدایت کی ۔
شاہی مشیر اور شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے بتایا کہ شاہ سلمان نے مصر سے لائی گئی سر سے جڑی بچیوں کی سرجری کے لیے ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔الربیعہ کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان نے مصری بچیوں کو انسانی ہمدردی اور اسلامی بھائی چارے کے تحت علاج کی ہرممکن سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ دونوں بچیوں کے سر عقبی حصے سے باہم ملے ہوئے ہیں اور دونوں کے سر کی شریانیں ایک دوسرے کے دماغ سے مربوط ہیں۔ اس لیے یہ ایک پیچیدہ کیس بھی سمجھا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں ماضی میں بھی اس طرح کے حساس کیسوں کی سرجری کی جاتی رہی ہے