بھارت کی سا بقہ وزیراعظم اندراگاندھی کے دونوں بیٹے الگ باپ سے تھے،مصنف کا دعویٰ

بھارت کی سا بقہ وزیراعظم اندراگاندھی کے دونوں بیٹے الگ باپ سے تھے،مصنف کا دعویٰ

لاہور: بھارت کی سابقہ  آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی ایک خوبصورت اور رومان پرور عورت تھی لیکن اسکی شخصیت میں ایک ایساکٹر اور سفاک ہندو حکمران بھی موجود تھا جو اقتدار کی خاطر خونی رشتوںکی بلی چڑھا دیتا ہے ۔اندرا گاندھی پر لکھی جانے والی کتابوں میں جہاں اسکی جنسی زندگی پر متعدد انکشافات کئے گئے وہاں یہ بھی بات بھی منظر عام پر لائی جاچکی ہے کہ اسکے دونوں بیٹوں کے باپ دو الگ الگ مسلمان تھے ۔

کے این راؤنے اپنی کتاب The Nehru Dynasty” “میں انکشاف کیا تھا کہ اندراگاندھی سے جب بھی اسکا بیٹا سنجیو گاندھی اپنے باپ کا نام پوچھتا تو وہ خاموش ہوجایا کرتی تھی ۔مصنف کے مطابق اندرا گاندھی نے اپنے باپو نہرو گاندھی کی مخالفت کے باوجود فیروز گاندھی سے شادی کی تھی لیکن پہلے بیٹے راجیو گاندھی کی پیدائش کے بعد اندرا اور فیروز گاندھی الگ گھروں میں رہتے تھے اور ان میں طلاق نہیں ہوئی تھی۔مصنف کی تحقیق کے مطابق سنجیو گاندھی فیروز گاندھی کی بجائے ایک اور مسلمان محمد یونس کا بیٹا تھا۔سنجیو گاندھی ناجائزتعلقات سے پیدا ہواتھا۔محمد یونس نہرو فیملی کے کافی قریب ایک اہم سول سروس سرونٹ تھا جو بعد ازاں ترکی سپین میں سفیر بھی تعینات رہا ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سنجیو گاندھی کی سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والی مانیکا گاندھی سے شادی محمد یونس کے گھر میں ہوئی تھی۔سنجیو گاندھی کی طیارہ حادثہ میں مشکوک ہلاکت پر سب سے زیادہ محمد یونس غمزدہ تھا ،اس نے اپنی کتاب “Persons, Passions & Politics” میں انکشاف کیا تھا کہ سنجیو گاندھی مسلم عقائید کے مطابق زندگی گزارتا تھا اور اسکے ختنے بھی ہوئے تھے۔وہ اپنی ماں کی کمزوریوں سے آگاہ تھا ۔جب بھی اسے ماں سے کوئی بات منوانا ہوتی تو پوچھتا کہ وہ اسکے باپ کا نام کیوں نہیں بتاتی۔

اندراگاندھی سنجیو گاندھی سے خائف ہوچکی تھی کیونکہ درپردہ وزیر اعظم کے سارے اختیارات سنجیو گاندھی استعمال کرتا تھا۔سنجیو گاندھی کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کے پیچھے اسکی ماں اندرا گاندھی کو مشتبہ قرار دیا جاتا رہاہے ۔مصنف نے انکشاف کیا تھا کہ جس طیارے میں سنجیو گاندھی کو حادثہ پیش آیا وہ بالکل نیا طیارہ تھا اور اسکا فیول ٹینک بھی بھرا ہوا تھا لیکن وہ نوک کے بل زمین پر گر کر تباہ ہواتھا ۔اندرا گاندھی نے اس طیارے کے حادثے کی تحقیقات روکنے کا حکم دیا تھا جس سے اس شبہ کو تقویت ملی کہ اندرا گاندھی اپنے بیٹے کے قتل میں ملوث تھی اور اس سے جان چھڑوانا چاہتی تھی۔

مصنف کے بارے میں