پاناما کیس: چیف جسٹس ثاقب نثار نے آتے ہی لارجر بینچ تشکیل دے دیا

پاناما کیس: چیف جسٹس ثاقب نثار نے آتے ہی لارجر بینچ تشکیل دے دیا

نو منتخب چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی پاناما کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 4 جنوری کو کیس کی سماعت کریگا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیر اعظم نوازشریف اور انکے بچوں کے خلاف زیر سماعت پاناما کیس کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ 4جنوری کو کیس کی دوبارہ سماعت کریگا جبکہ نئے بینچ میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار خود شامل نہیں ہونگے۔کیس کی سماعت کیلئے تشکیل پانے والے نئے بینچ میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجا ز افضل کو شامل کیا گیا ہے،سابق بینچ کے رکن جسٹس اعجاز الحسن ، جسٹس شیخ عظمت اور جسٹس آصف سعید کھوسہ بھی نئے بینچ کا حصہ ہونگے ۔سابق بینچ میں شامل جسٹس امیر ہانی مسلم نئے بینچ کا حصہ نہیں ہونگے اور وہ یکم اپریل 2017 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں