سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے مایو س کیا ،عمران خان

سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے مایو س کیا ،عمران خان

کراچی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے مایو س کیا ۔ سپریم کورٹ میں پاناما کیس پر بنچ بننے کا خیرمقدم کرتے ہیں ،امید ہے کہ پانامامعاملہ جنوری میں آر یا پار ہوجائے گا۔

کراچی کے انصاف ہاؤس میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان تشریف لائے تو کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے، انصاف ہاؤس میں کپتان سے ملنے کی خواہش میں کھلاڑی ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔

عمران خان کی ہدایت پر پارٹی رہنماؤ ں نے لڑائی کرنے والے کار کنان کو انصا ف ہاؤ س سے باہر نکال دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی سے انتخابی اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تاہم پاناما ایشو پر ہم حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ اکٹھے ہیں۔عمران خان کا شہر قائد کے حوالے سے کہنا تھا کہ کراچی لاوارث ہے کوئی پوچھنے والا نہیں  جبکہ سانحہ بلدیہ میں ملوث افرادکوسزا دینا ضروری ہے۔

مصنف کے بارے میں