ایبٹ آباد میں50لاکھ تاوان کی عدم ادائیگی پر تین سالہ بچی کا قتل

ایبٹ آباد میں50لاکھ تاوان کی عدم ادائیگی پر تین سالہ بچی کا قتل

ایبٹ آباد: تاوان کی عدم ادائیگی پر ملزمان نے تین سالہ بچی کوبے رحمی کے ساتھ قتل کرتے ہوئے لاش کو بیگ میں ڈال دیا ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ایبٹ آباد کے علاقے جنگی میں تین سالہ مروہ کو پچاس لاکھ روپے تاوان کی عدم ادائیگی پر اس کے قریبی رشتے داروں حسن اور توصیف نے بے رحمی سے قتل کردیا جنگی پولیس کے مطابق حسن اور توصیف نے دو روز قبل مروہ کو تاوان کی ادائیگی کے لئے اغوا کیا ملزمان کی جانب سے پچاس لاکھ کا مطالبہ کیا گیا نہ ملنے پر ملزمان نے تین سالہ بچی کو بے رحمی سے گلادبا کر قتل کردیااور نعش بیگ میں چھپادی۔ پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے بچی کی نعش بیگ سے برآمد کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے 15 روزہ ریمانڈ پر ملزمان کو سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔


نیوویب ڈیسک< News Source