خود کش دھماکوں سے سارا شہر گونج اٹھا، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

 خود کش دھماکوں سے سارا شہر گونج اٹھا، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

بغداد : عراق میں پولیس نے بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے ایک بازار میں ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور تقریبا 50 زخمی ہو گئے۔

سرکاری ذمہ دار کے مطابق ہفتے کی صبح السنک مارکیٹ میں دھماکا خیز مواد سے بھری بیلٹیں باندھے ہوئے دو دہشت گردوں نے خود کو اڑا دیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں دھماکے گاڑیوں کے فاضل پرزہ جات کی دکانوں کے نزدیک ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق پہلا دھماکا مارکیٹ کے اندر ہوا جہاں خرید و فروخت کے لیے لوگوں کافی تعداد میں موجود تھے جب کہ دوسرا دھماکا اس کے کچھ دیر بعد اس وقت ہوا جب امدادی کارکن ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کرنے میں مصروف تھے۔

مصنف کے بارے میں