جرمن چانسلرنے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا

جرمن چانسلرنے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا

برلن: جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے اپنے ہم وطنوں پر زور دیا ہے کہ وہ نفرت کے جذبے سے بھرپور قاتلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پورے عزم کے ساتھ ڈٹ جائیں اور برلن میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بھی جمہوری اقدار سے دست بردار نہ ہوں۔

یہ بات انہوں نے نئے سال کی آمد پر اپنے خصوصی خطاب میں کہی جو جرمن ٹی وی آج شام نشر کیا جائے گا۔ جرمن چانسلر نے اس بات کا اقرار کیا کہ 2016 کا سال ایک مشکل امتحان ثابت ہوا جس کے دوران داعش تنظیم کی جانب سے ملک میں مختلف حملوں کی کارروائیاں دیکھنے میں آئیں۔

مرکل نے مزید کہا کہ پناہ گزینوں کے درمیان دہشت گردوں کی موجودگی ایک تکلیف دہ اور انتہائی نا خوش گوار امر ہے۔ یہ لوگ اپنی افعال سے جرمنی کے امداد کے جذبے اور ان لوگوں کے ساتھ سنگین مذاق کر رہے ہیں جن کو ہماری جانب سے تحفظ اور مدد کی ضرورت ہے۔

انجیلا مرکل نے اپنے خطاب میں اس بات کا بھی وعدہ کیا کہ حکومت سکیورٹی اصلاحات کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے۔

مصنف کے بارے میں