شامی اپوزیشن کے 13 گروپوں کو مذاکرات میں شامل کرنے کا فیصلہ

شامی اپوزیشن کے 13 گروپوں کو مذاکرات میں شامل کرنے کا فیصلہ

آستانہ: شام میں ترکی، روس اور ایران کے اشتراک سے طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد اب دنیا بھر کی نظریں قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے مذاکرات پر مرکوز ہیں۔

آستانہ مذاکرات میں شامی اپوزیشن کے 13 دھڑوں کوشریک کیا جائے گا۔ شام میں بشار الاسد کے ساتھ جنگ بندی پر متفق ہونے والے 13 اپوزیشن گروپوں کو 16 جنوری 2017ء کو ہونے والے مذاکرات میں شریک کیا جائے گا۔ ادھر شامی اپوزیشن کے ایک درجن گروپوں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بھی تصدیق کی گئی ہے کہ آستانہ میں ہونے والے امن مذاکرات میں ان کا ایک نمائندہ گروپ شرکت کرے گا۔

قبل ازیں شامی اپوزیشن کے نیشنل الائنس اور سپریم مذاکراتی کونسل نے تمام اعتدال پسند انقلابی قوتوں کو مذاکرات میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ شامی اپوزیشن نے فائربندی کے معاہدے کو مثبت پیش رفت قرار دینے کے ساتھ ساتھ خبردار کیا تھا کہ ایران اور اس کی حامی ملیشیا شام میں سیز فائر معاہدے کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں