انجیر کا ایسا فائدہ سامنے آگیا کہ دیکھ کر سائنسدان حیران رہ گئے، سب کو کھانے کا مشورہ دے دیا

انجیر ان پھلوں میں سے ایک ہے جن کا قرآن پاک میں ذکر آیا ہے اور اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس کا فائدہ بہت زیادہ ہے اور اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اس کا ذکر کیا۔

 انجیر کا ایسا فائدہ سامنے آگیا کہ دیکھ کر سائنسدان حیران رہ گئے، سب کو کھانے کا مشورہ دے دیا

نیویارک: انجیر ان پھلوں میں سے ایک ہے جن کا قرآن پاک میں ذکر آیا ہے اور اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس کا فائدہ بہت زیادہ ہے اور اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اس کا ذکر کیا۔ایک تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انجیر ہمارے جسم کو کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے اور ساتھ ہی جسم کو تندرست وتوانا بناتی ہے۔آئیے آپ کو انجیر کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔


انتڑیوں کی کارکردگی میں اضافہ: ان میں موجود فائبر کی وجہ سے معدے کے جملہ امراض ٹھیک رہتے ہیں اور انتڑیوں کا عمل بہتر رہتا ہے جس کی وجہ سے قبض دور ہوتی ہے۔ فائبر کی وجہ سے بواسیر نہیں ہوتی اور ساتھ ہی آنت کا کینسر دور رہتا ہے۔آپ چاہیں تو خشک یا تازہ انجیر کھاکر اپنے نظام انہضام کو بہتر بناسکتے ہیں۔

وزن میں اعتدال: اس میں موجود فائبرکی وجہ سے انسان زیادہ کھانے سے پرہیز کرتا ہے ۔انجیر کھانے سے انسان کو احساس ہوتا ہے کہ اس کا پیٹ بھرا ہواہے اور وہ زیادہ کھانے سے اجتناب کرتا ہے ۔کم کھانے سے انسان کا وزن اعتدال میں رہتا ہے اوروہ موٹا نہیں ہوتا۔

کولیسٹرول لیول میں کمی: انجیر میں ایک فائبر’پیسٹین‘پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم سے براکولیسٹرول کم ہونے لگتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں موجودانٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے یہ کھانوں میں موجود کولیسٹرول کو جسم میں جذب ہونے سے روکتا ہے۔کم کولیسٹرول کی وجہ سے انسان بلند فشار خون کا شکار نہیں ہوتا۔

دل کے امراض سے بچاؤ: کولیسٹرول کم ہونے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے جس کی وجہ سے دل بھی بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک اور تازہ انجیر میں پائے جانے والی چکنائیاں دل کے لئے مفید ہوتی ہیں اوراس کی کارکردگی کو بڑھاتی ہیں۔ان کی وجہ سے دل کی شریانیں کھلی رہتی ہیں اور ان میں خطرناک چکنائیاں اکٹھی نہیں ہوتیں۔

نظام تنفس کے لئے مفید: رایتی طور پر انجیر کو گلے کی انفیکشن کے لئے استعمال کیا جاتارہا ہے۔ ان کی وجہ سے سانس کی بند نالیاں کھلنے لگتی ہیں اور کھانسی دور ہوتی ہے۔ کئی لوگ نزلہ، زکام اور کھانسی کے لئے انجیر کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں کہ اس طرح یہ بیماریاں جلد دور ہوجاتی ہیں۔