جوؤں سے نجات کا آسان طریقہ

بچوں کے سر سے جوئے ختم کرنے کیلئے تلسی کے پتے منگوا لیں

جوؤں سے نجات کا آسان طریقہ

بچوں کے سر سے جوئے ختم کرنے کیلئے تلسی کے پتے منگوا لیں۔تھوڑے سے پتے صاف کر کے دھو کر پیس لیں۔ پھر رات میں بالوں کی جڑوں میں لگا کر کپڑا باندھ کر سلا دیں۔ دوسرے دن صبح کپڑا ہٹا کر سوکھے ہوئے پتوں  کو جھاڑ لیں اور کنگھی کر لیں۔تھورے سے نیم کے پتےابال کر ایک بالٹی پانی بنا لیں۔شیمپو بالوں میں لگائیں پھر نل کی دھار کھول کر کنگھی کرتے رہیں،پانی ڈالتے رہیں۔جب شیمپو بالوں سے بالکل صاف ہو جائے توایک چوتھائی جائے کا چمچ زیتون کا تیل ،دوقطرے لیموں ملا کر گیلے بالوں کی جڑوں میں لگا کر گرم پانی میں تولیہ بھگو کر نچوڑ کر بالوں میں لپیٹ دیں کچھ دیر بعد تولیہ ہٹا کر بالوں کو خشک کر کے باندھ لیں۔ایک بار یہ عمل دہرانے سے جوؤں سے زندگی بھر کیلئے فرصت مل جائے گی۔