چین نے اتنی بلندی پر پل تعمیر کر کےساری دنیا کو حیران کر دیا

چین نے اتنی بلندی پر پل تعمیر کر کےساری دنیا کو حیران کر دیا

بیجنگ: چین ایک مرتبہ پھر بازی لے گیا ایک ایسا پل تعمیر کر دیا کہ ساری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

جنوب مغربی چین میں دو پہاڑوں کے درمیان 1850 فٹ گہری کھائی پر تعمیر کیے گئے پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

تین سال کی مدت میں تقریباً ایک ارب یوآن کی لاگت سے تیار ہونے والے اس پل ’’بیپانجیانگ برج‘‘ پر گاڑیوں کی چار قطاریں ایک ساتھ چل سکتی ہیں جب کہ یہ 4400 فٹ لمبا ہے اور دو چینی صوبوں (ینان اور گائیژو) کو ایک دوسرے سے ملاتا ہے۔

پل کی تکمیل کے ساتھ ہی چین وہ ملک بھی بن گیا ہے جہاں دنیا کے 10 بلند ترین پلوں میں سے 8 پل موجود ہیں۔ اس ’’ٹاپ ٹین‘‘ فہرست میں صرف دو پل غیر چینی ہیں جن میں سے ایک پاپوا نیو گنی اور دوسرا میکسیکو میں تعمیر کیا گیا ہے۔

یہ پل دریائے بیپان کو عبور کرتا ہوا گزرتا ہے جو ینان اور گائیژو صوبوں کے درمیان قدرتی سرحد کا کام بھی کرتا ہے۔ یاد رہے چین میں اسی نام (بیپانجیانگ برج) کا ایک اور پل 2003 میں گوانژنگ ہائی وے پر تعمیر کیا گیا تھا جو 1200 فٹ اونچا ہے لیکن یکساں نام کے باوجود یہ دونوں پل ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔

مصنف کے بارے میں