کینسر کی وجہ سامنے آ گئی

کینسر کی وجہ سامنے آ گئی

جنیوا: عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈبوں میں بند گوشت اور ساسیجز کھانے سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ڈبوں میں پکا کر بند کیا ہوا 50 گرام گوشت روزانہ کھانےسے کولوریکٹل کینسرکاخطرہ 18 فیصد تک بڑھ جاتاہےجس سے ان کھانوں کے مضر صحت ہونے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پکے ہوئے لال گوشت سے سرطان کے خطرے کے امکانات بھی موجود ہوتے ہیں جبکہ بار بی کیو کے انداز میں گوشت پکانے سے کینسر پیدا کرنے والے اجزاءجنم لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جتنی زیادہ مقدار میں یہ گوشت کھایا جائے گا اتنا ہی کینسرکا خطرہ بڑھ جائے گا۔ ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرخ گوشت بالکل چھوڑنے کی بجائے کبھی کبھار کھانا کھا لینا صحت کے لئے مفید ہے