مسلسل دسویں ہفتےاحتجاج کے لیے عوام سڑکوں پر‎

مسلسل دسویں ہفتےاحتجاج کے لیے عوام سڑکوں پر‎

جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے ملکی صدر کے مواخذے کا سبب بننے والے بد عنوانی کے اسکینڈلکے سلسلے میںاب نيشنل پينشن سروس کے سربراہ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق مون ہوانگ پو نے مبینہ طور پر طاقت کا ناجائز استعمال کیا۔

وہ سام سنگ گروپ کی دو کمپنیوں کے مابین قريب آٹھ بلین ڈالر مالیت کے اشتراک کی ایک ڈیل کے لیے فنڈ پر دباؤ ڈالنے کا اعتراف کر چکے ہیں۔ اُس وقت وہ وزیر برائے صحت اور ویلفئرتھے۔ دريں اثناء دارالحکومت کی سڑکوں پر آج مسلسل دسویں ویک اینڈ پر بھی ہزاروں مظاہرين احتجاج کے لیے جمع ہوئے۔ یہ مظاہرين مواخدے کے بعد صدر پارک گن ہے کی اقتدار سے علیحدگی کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ صدر عدالتی کارروائی کے ذریعے دوبارہ طاقت کے حصول کی خواہاں ہیں۔

مصنف کے بارے میں