ایپل کی مشکلا ت کم نہ ہوئیں ،فرانس میں بھی مقدمہ درج

ایپل کی مشکلا ت کم نہ ہوئیں ،فرانس میں بھی مقدمہ درج

پیرس: فرانس میں مقامی کنزیومر آرگنائزیشن نے ایپل کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ تنظیم ڈیوائسز کی طلب بڑھانے کے لیے جان بوجھ کر کی جانے والی کوشش کو روکتی ہے۔ یہ آرگنائزیشن پرنٹر بنانے والی مشہور کمپنی اپسن(Epson) پر بھی اسی طرح کا مقدمہ کر چکی ہے۔
آرگنائزیشن کا موقف ہے کہ ایپل جان بوجھ کر اپنی ڈیوائسز کی کارکردگی کو محدود کر رہا ہے، جس سے اس کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات جن سے ڈیوائسز کی زندگی کم ہو اور ا±ن کی طلب بڑھے، فرانسیسی صارفین کے حقوق کی پامالی ہے۔فرانس میں اس کی سزا سارے سال کی آمدن کا 5 فیصد جرمانہ ہوسکتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو کمپنی کو جرمانے کی مد میں 11.5 ارب ڈالر ادا کرنے پڑیں گے۔
یاد رہے کہ ایپل کے بارے میں گزشتہ ہفتے اطلاعات آئیں تھیں کہ وہ پرانی بیٹری والے فون کو شٹ ڈاو¿ن ہونے سے روکنے کے اس کی کارکردگی محدود کر دیتا ہے، جس سے صارفین بتدریج نیا فون خریدنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ایپل نے اس حوالے سے جو تفصیلی بیان جاری کیا تھا، اس میں ایپل کا کہنا تھا کہ فون کی کاردگری محدود ہونا ایک عارضی عمل ہے، صارفین جیسے ہی فون کی بیٹری بدلتے ہیں، فون خودبخود مکمل کارکردگی دکھاتا ہے۔